'مراد علی شاہ لارڈ ماونٹ بیٹن ہیں'
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہے مراد علی شاہ نے سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دیتے ہوئے بھول گئے یہ ادارہ قائم علی شاہ کے دور میں نواز شریف نے قائم کیا تھا، اگر ایس آئی ڈی سی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے تو پھر مراد علی شاہ لارڈ ماونٹ بیٹن ہیں، پانی کے سب سے زیادہ کنکشنز زرداری خآندان کے ہیں،
سندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی آئی ڈی سی تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائی۔
اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ کچے میں ڈاکووں کا مسئلہ آیا تو پانی کی کمی کا شوشہ چھوڑ گیا گیا، ہر سال بجٹ کی کتاب کا وزن بڑھتا جارہا ہے لیکن سوائے غیرترقیاتی بجٹ میں اضافے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہورہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ واقعہ میں سندھ حکومت پوری طرح ملوث ہے، جن لوگوں کو بھی مقدمات میں نامزد کردیا گیا ہے جو وہاں موجود بھی نہیں تھے۔
سینٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کی دولت میں دن دگنی، رات چوگنی ترقی کر خود تحقیقات ہیں، 2008 میں ایک گاڑی کے مالک نے انور پیلس کیسے بن گیا؟
انہوں نے کہا کہ پانی کے سب سے زیادہ کنکشنز زرداری خآندان کے ہیں، صوبائی وزیر نوکریاں فروخت کررہے ہیں، میڈیا نمائدوں کو بھی دعوٰی دیتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے پریس کا دورہ کراونگا، اگر وقت ہوا تو سکھر میں بننے والے جرمنی بھی لے جاونگا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔