ای سی پی ممبران کی تعیناتی پر سرد مہری
حکومت اور اپوزیشن کے مابین سردمہری جاری ہےاورالیکشن کمیشن دو ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز نہ ہو سکا، الیکشن کمیشن نے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ڈیڑھ ماہ باقی رہ گیا۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن کے مابین سردمہری، الیکشن کمیشن دو ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کا آغاز نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا جس میں وفاقی حکومت کو دوممبران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی اور ممبر خیبرپختونخواہ ارشاد قیصر 25 جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے وفاقی حکومت اپوزیشن کے ساتھ مشاورت مکمل کر کے دو نئے ممبران کی بروقت تعیناتی یقینی بنائے۔ واضح رہے موجودہ حکومت میں اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ ایک سال تک لٹکا رہا ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔