'سگنل سسٹم کی ناکامی سے ٹرین حادثہ ہوا'

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سگنل سسٹم کی ناکامی سے ٹرین...
شائع 08 جون 2021 10:49pm

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سگنل سسٹم کی ناکامی سے ٹرین حادثہ ہوا۔

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وہ بولے حادثے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ بچیوں کی لاش دیکھ کر پوتیاں یاد آگئیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سگنل سسٹم کی ناکامی سے حادثہ ہوا،

انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلیے15لاکھ اور زخمیوں کیلیے50ہزارامدادکااعلان بھی کیا۔

دوسری جانب ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے۔ رات تین بجکر پینتالیس منٹ پر گھوٹکی میں خوفناک حادثہ ہوا، ٹرین کا سفر مسافروں کوموت کی وادیوں میں لے گیا۔

کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب اس کی 6بوگیاں جانے والے ٹریک سے اتر کر آنے والے ٹریک پر اُلٹ گئیں۔

اسی دوران راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کی بوگیوں سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہر طرف چیخ و پکار تھی ۔ لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں تھے۔