'ظل سبحانی بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے حل تجویز نہ کرسکے'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان...
شائع 08 جون 2021 10:15pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ماضی میں لمبے لمبے بوٹ پہن کر فلم کی شوٹنگ کرنے والے ظل سبحانی دوئم بارش میں کھڑے ہوکر انگلیاں ہلاتے تھے مگر نکاسی آب کا کوئی حل تجویز نہ کر سکے۔

واسا کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارش کے پانی کو استعمال میں لانے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنا رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس کا مقابلہ کرنا ہے تو مخصوص نشست سے استعفیٰ دیں اور انتخابی حلقے میں آ کر مقابلہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں لمبے لمبے بوٹ پہن کر فلم کی شوٹنگ کرنے والے ظل سبحانی دوئم بارش میں کھڑے ہوکر انگلیاں ہلاتے تھے مگر نکاسی آب کا کوئی حل تجویز نہ کر سکے۔