'دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس قوم کوکھوٹے اورکھرے کی...
شائع 08 جون 2021 08:03pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس قوم کوکھوٹے اورکھرے کی پہچان ہے ۔ دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ۔ دنیا میں اللہ کے نبی کا جھنڈا اٹھانے والے ہی رہیں گے ۔

راولپنڈی میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دربار عالیہ عیدگاہ شریف" یا رسول اللہ" عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسولُ اللّٰه کے بعد نبوت کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اللہ اور اس کے رسول کی نشانی ہے ۔ آج عراق، لیبیا، یمن کا کیا بنا ہے ۔ چین ایران ہمارے ملک کے ساتھ جڑتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اس ملک کوریاست مدینہ بنائیں گے ۔ اس قوم کو کھوٹے اورکھرے کی پہچان ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یا رسول اللہ عالمی کانفرنس میں آنے والے عاشق رسول ہیں جو اللہ اور اسکے نبی سے محبت میں یہاں آئے ہیں آج دنیا بھی ہمارے نبی کے دین کی جانب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ۔ دنیا میں اللہ کے نبی کا جھنڈا اٹھانے والے ہی رہیں گے ۔