'بلاول بجٹ روکنے کیلئے شہباز شریف کیساتھ ہیں'
پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بجٹ روکنےکیلئےشہبازشریف کےساتھ ہیں، بلاول بھٹوعوام کاایجنڈا لےکرآگےبڑھ رہےہیں۔
پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خواہشات پوری نہیں کرپارہی۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ماحول خراب کررہی ہے، ن لیگ خودکواتھارٹی سمجھ کرشوکازجاری کررہی ہے۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کےمفاد میں کام کرتی رہےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ادب اورتحمل کےساتھ بات کرنی چاہئے، ن لیگ اورپی پی میں تلخیاں افسوسناک ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کی حکومت گراسکتی ہے،گرادے، پنجاب حکومت گری توعمران خان کوجاناپڑےگا، موجودہ حکومت کوختم کرکےانتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں۔
اس موقعے پر لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شوکازکوبہانہ بناکرہمیں بہت کچھ کہاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کوکاغذی عہدیدارنہیں کہناچاہئےتھا۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوکو بھی پرچی چیئرمین کہاجاتاہے، ہم نےکبھی بلاول کوپرچی چیئرمین نہیں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کاہدف موجودہ حکومت ہے، پی ٹی آئی کےبہت سےلوگ ہم سےرابطےمیں ہیں۔ ہماراہدف ملک میں صاف اورشفاف انتخابات ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔