بی آئی ایس پی کرپشن ریفرنس، فرزانہ راجا اشتہاری قرار
بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق چیئر...
بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق چیئر پرسن فرزانہ راجا اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
فرزانہ راجہ کے شریک ملزمان پر فرد جرم کے لیے چودہ جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کر لیا ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔