'پرچی چیئر مین نے گالم گلوچ کیلئے بندے رکھے ہوئے ہیں'

پی ٹی آئی رہنما مرادسعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین اورگندم...
شائع 07 جون 2021 11:52pm

پی ٹی آئی رہنما مرادسعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین اورگندم چوروں کی بات نہیں کررہا، پرچی چیئرمین نےگالم گلوچ کیلئےبندےرکھےہوئےہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کےبجائےسنجیدہ گفتگو کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جوکچھ ہوااس کاجواب نہیں دیاگیا۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ جیسی آوازیں آرہی ہیں ان کاجواب دونگاتودم دباکربھاگیں گے۔

مرادسعید نے مزید کہا کہ اپوزیشن افسوسناک واقعہ پربھی سیاست کررہی ہے، ہمیں ایسےمواقع پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےآتےہی ایم ایل ون پرکام شروع کیا۔

مرادسعید کی تقریر کےدوران اپوزیشن ارکان کاشورشرابا بھی جاری رہا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات فوادچوہدری فواد چودری نے کہا ہے کہ ٹرین حادثےپر مکمل بحث ہونی چاہئے، دونوں ٹرینیں ایک دوسرےکوکراس کررہی تھیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حادثےکی مکمل انکوائری کا حکم دےدیاگیا ہے، اتفاق والوں نےریلوے ٹریک خریدے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سےہمیں حادثات سےگزرناپڑرہاہے، ماضی کےحکمرانوں کو قوم کی پرواہ نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثوں کےذمہ دارماضی کےحکمران ہیں، ماضی میں من پسند افراد کو مختلف اداروں میں بھرتی کیاگیا۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ میرٹ کےخلاف بھرتیوں کی وجہ سےادارےہوگئے، ہمیں ادارےدرست کرنےمیں3سال لگے، اپوزیشن حادثات کی وجوہات سننےکیلئےتیارنہیں۔