'سندھ کیساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے'

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کےساتھ شدید...
شائع 07 جون 2021 08:51pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کےساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے، احتجاج ریکارڈ کرانےکےبعدپہلےسےکم پیسےدیئےگئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ دیگرصوبوں میں ترقیاتی کاموں پرخوشی ہوتی ہے، سندھ کوترقیاتی منصوبےبھی کم دیئےگئےہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اسکمیں صوبائی حکومت کی مشاورت سےہونی چاہئیں، مشاورت نہیں ہوگی تواسکیمیں ڈبل ہونےکاخدشہ ہے۔

مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق براہ راست اپنےلوگوں کواسکیمیں دےرہاہے، وزیراعظم نےہماری بات تسلیم کی لیکن کوئی حکم نہیں دیا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نےاحتجاج کرنےوالوں سےبات کی اورٹینٹ دیئے، ہم جمہوری حکومت ہیں،ہرایک کواحتجاج کاحق ہے۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہم نےکہا تھاکہ سپرہائی وےبلاک نہیں ہونی چاہئے، سپرہائی وےبلاک کرنےپرانتظامیہ حرکت میں آئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہاؤسنگ اسکیم میں داخل ہونےوالوں کی ویڈیوزموجودہیں،کل کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،املاک کونقصان پہنچاہے۔