بحریہ ٹاون ہنگامہ آرائی، کراچی کی شہریت پر حملہ قرار

ایم کیو ایم بحال کمیٹی کے سربراہ ڈآکٹر فاروق ستار نے بحریہ ٹاون...
شائع 07 جون 2021 07:50pm

ایم کیو ایم بحال کمیٹی کے سربراہ ڈآکٹر فاروق ستار نے بحریہ ٹاون واقعہ کو کراچی کے شہریوں کی شہریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی، حملہ آوروں کو صوبائی حکومت کی مکمل تائید اور سرپرستی حاصل تھی۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ احتجاج کیلئے قافلوں کی صورت میں لوگوں کو اندرون سندھ سے لایا گیا تھا، انہوں نے سوال کیا کہ حملہ لسانی فسادات کی تیاری تو نہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اصل کردار حملے کو منظم کرنے والوں کا ہے، مگر وزیر اعلٰی نے رینجرز کو بھی طلب نہیں کیا۔

پولیس نے عام شہریوں کا تحفظ نہیں کیا، جس سے سندھ حکومت کی پشت پناہی واضح ہے۔

ڈآکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کو جئے سندھ کا سیاسی ونگ قرار دیدے دیا۔