شادی سے انکار پر خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا

لاہور میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔...
شائع 07 جون 2021 07:18pm

لاہور میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

لاہور میں جوہرٹاؤن میں خاتون پر تیزاب پھینکھنےکاواقعہ ہوا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ جوہرٹاون میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون مریم کا موقف ہے کہ ملزم احمد نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا،

تیزاب سے خاتون کا چہرہ، ہاتھ اور گردن متاثر ہوئی،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرتی ہوں، انصاف دیا جائے۔