بلوچستان : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو تخریب کار گرفتار
سی ٹی ڈی کےبلوچستان کے علاقے کپوتو میں کاروائی مقابلے کے بعد دو تخریب کاروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا مزکورہ دہشتگرد موٹر سائیکل پر بھاری اسلحہ منتقل کررہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کپوتو میں ایک انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں دو تخریب کاروں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر اسلحہ کی بھاری کیپ منتقل کررہے تھے ۔اور ان دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور انکا 5 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ کا سخت تبادلہ بھی ہوا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔