بھارتی خفیہ ایجنسی را کا معاملہ ، فاروق ستار سی ٹی ڈی میں پیش
بھارت کی خفیہ ایجنسی "را " کومعلومات فراہم کرنے کے معاملے پر ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستارسی ٹی ڈی حکام کےآفس پیش ہوئے۔
فاروق ستار کہتے ہیں کہ کسی معاملے جس کی نوعیت سنگین ہے اور سی ٹی ڈی تحقیقات کررہا ہےمیرے لئے مناسب نہیں کہ اندر کی گفتگو کا سب بتائوں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی طلبی کے معاملہ پرڈاکٹر فاروق ستار سی ٹی ڈی کے سامنے پیش ہوئے سی ٹی ڈی افسران کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار 45 منٹ تفتیش کی گئی۔
ڈاکٹر فاروق ستار اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ 12بجکر 15 منٹ میں سی ٹی ڈی دفتر میں داخل ہوئے تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگے تمام الزامات کو رد کیا ہےمیرا کسی چیزاور میٹنگ سے کوئی واسطہ ہے نہ ہوسکتا ہےتفصیل میں نہیں جاسکتا کیونکہ تفتیش متاثر ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی ہمیشہ مزمت کی ہے ہم چاہتے امن و استحکام قائم ہوپارٹی سے تیس سال سے زائد وابسطہ تھے نائن زیرو پر ہزاروں لوگوں کا آنا جاناہزاروں لوگ ہاتھ ملاتے تصویر کھنچواتے۔
سی ٹی ڈی نے مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا ہےپریس ریلیز میں ملزمان کا کہنا کہ انہوں نے میرا نام لیاان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے حوالے دئے گیے کہ کوئی تعلق ہے کیا؟سب حوالوں کو رد کیا ماضی میں ہماری شکایت رہی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو کھینچ تان کر جوڑا جاتا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دودھ کا جلا چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتا ہےآج اپنی بات رکھنے کا موقع دیا گیاہر طرح کی تحقیقات میں معاونت کرنے کو تیار ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔