'کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی ۔ ۔ ۔'

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے اہم پیغام میں...
شائع 05 جون 2021 08:30pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ تیسری لہر میں کچھ کمی بتدریج ہوتی نظر آرہی ہے، گزشتہ ہفتے یومیہ ٹیسٹ سینتالیس ہزار سے لیکر پچپن ہزار تک ہوئے،کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح چارفیصد چل رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ابھی تک جو پابندیاں عائد کیں ان کا نتیجہ سامنے آرہا ہے۔

فیصل سلطان نے مزید کہا کہ سندھ میں ابھی تک شرح نیچے نہیں آسکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تیسری لہر دیر سے آئی اسلئے اسکا سائیکل ذرا پیچھے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پازیٹو کیسز کی شرح چھ اور سات فیصد چل رہی ہے،پابندیوں کو سہنے والے شہریوں کا مشکور ہوں۔

دوسری جانب دس لاکھ سائینو فارم ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دس لاکھ سائینو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا ۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان کو جون میں گیارہ ملین خوراکیں ملیں گی ۔ شہری زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کروائیں تاکہ پابندیاں ختم ہوں اور زندگی معمول کی جانب لوٹے۔

این سی او سی کے مطابق رواں ماہ پاکستان کو 11 ملین خوراکیں ملیں گی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے بچاو کیلئے سائنو فارم، کین سائنو اور سائنو ویک ملیں گی۔

این سی او سی نے اپیل کی کہ شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں۔