بجٹ کیخلاف اپوزیشن لیڈر کا ساتھ دینے کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بجٹ منظوری کا راستہ روکنے کیلئے اپوزیشن لیڈر کا ساتھ دینے اعلان کر دیا ۔ غربت اور بے روزگاری تاریخ کی انتہا کو پہنچ چکی ۔ بلاول نے آرڈیننس کے ذریعہ انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کوبیرون ملک علاج کا کہاتو آصف زرداری نے کہا پاکستان کے عوام میں رہنا ہے جبکہ علاج کیلئے باہرجانا آصف زرداری کا حق ہے ۔ وزیراعظم کے دوستوں پرالزام لگے تو وہ جیل نہیں جاتے ۔
بلاول نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کا احساس ہی نہیں ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخ کی انتہا کو پہنچ چکی ۔جس وزیراعظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خود کوپنجاب کے حقوق کے محافظ کہنے والے عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہ رہے تو دال میں ضرور کچھ کالا ہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ میں مل کرموقف اپنانا چاہئیے شہبازشریف کوغیرمشروط کہتا ہوں کہ بجٹ کی منظوری کا راستہ روکنے کے لئے پیپلز پارٹی ساتھ دے گی ۔
بلاول نے آرڈیننس کے ذریعہ انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا ۔ بلاول نے افغانستان کے حوالے سے دفترخارجہ کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔