افغانستان سے غیر ملکی افواج کا 44 فیصد انخلا مکمل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا 44 فیصد انخلا ہوچکا، مکمل انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے،
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے مقاصد بہت واضح ہیں ہم خطے میں امن و استحکام کا قیام چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے تاکہ صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم عارضی نہیں لانگ ٹرم اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔