پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فاروق امان اللہ کی نااہلی کیلئے درخواست
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کو غلط تعلیمی قابلیت بتانے پر بطورممبر صوبائی اسمبلی نااہل قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
ایک شہری شیر دل گورچانی نے حلقہ پی پی 295 سے کامیاب ہونےوالے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے ۔
درخواست میں وفاق، چیئرمین الیکشن کمیشن ، سردار فاروق اورسیکرٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں راجن پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔
انہوں نے اپنی تعلیم بی اے ، ایل ایل بی ظاہر کی جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ فاروق امان اللہ دریشک نے ایسی کوئی ڈگری حاصل نہیں کی ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی کو نشست سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔