گجرات سے فیصل آباد: مسافر بس کو حادثہ ،17 زخمی
گجرات سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس علی پور چٹھہ روڈ پر ...
گجرات سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس علی پور چٹھہ روڈ پر پھالوکی کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے بعد اینٹوں کے ٹرالر سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گری، حادثہ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔
مسافر بس گجرات سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ وزیرآباد سے علی پور چٹھہ روڈ پر پھالوکی کے قریب تیز رفتاری کے سبب ٹائر برسٹ ہونے کے بعد الٹ کر کھیتوں میں گر گئی۔
حادثہ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا، واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کی۔
معلوم ہوا ہے کہ بس ٹائر برسٹ ہونے کے بعد پہلے اینٹوں کے ٹرالے سے ٹکرائی پھر کھیتوں میں الٹ گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔