کورونا کی تیسری لہر، آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں ۔ ۔ ۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ پہلی لہرمیں آکسیجن کی کمی...
شائع 01 جون 2021 10:42pm

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ پہلی لہرمیں آکسیجن کی کمی کاسامناتھا،تیسری میں نہیں۔

بیان میں وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی میں پڑھےلکھےافرادکابڑاکردارہوتاہے، ملک میں کورونا صورتحال بہت بہترہے۔

بیان میں اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی نے صوبوں کےساتھ مل کرکام کیا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سیکھنےکازیادہ موقع ملتاہے، پہلی لہرمیں آکسیجن کی کمی کاسامناتھا،تیسری میں نہیں۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ خطےمیں بھارت کوآکسیجن کی کمی کاسامناکرناپڑا، وفاق اسپتالوں کی بہتری کیلئے60ارب روپےخرچ کررہاہے۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کےبعدصحت کاشعبہ صوبوں کاہے، این آئی ایچ کی کارکردگی پرقوم کوفخر ہے۔