'اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کاراج ہے'
پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےصوبےسےتعلیم کانظام تباہ کردیاہے، پی ٹی آئی نےپنجاب اورکےپی میں صحت کارڈدیئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈدیاجارہاہے، سندھ میں صحت کارڈ نہ ہونےکی وجہ پیپلزپارٹی ہے۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پانی کےمعاملےپرسیاست کررہی ہے، پانی کسانوں کےبجائےوڈیروں کودیاجارہاہے۔
خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ سندھ کے چھوٹےکاشتکاراورعوام رو رہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی صرف اپنےایم این ایزاورایم پی ایزکوسپورٹ کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کاراج ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو مقبوضہ علاقہ بنادیا ہے، جس کی انتظامیہ میں باہر سے لاکرتعینات کیئے جانے والے افراد شہریوں کی خدمت کی بجائے ظلم اور زیادتی کررہے ہیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے کے باوجود شہری علاقوں کے نوجوانوں کو نوکری کی درخواست دینے سے روکا جا رہا ہے۔
رکن اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ اندرون سندھ سے کراچی کی انتظامیہ میں تعینات کئے جانے والے افسران تاجروں سے بھتے وصول کررہے ہیں۔
رکن اسمبلی جاوید حنیف کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بات نہیں کرنے دی جاتی، اب معاملہ برداشت سے باہر ہوچکا ہے، ظلم ہوگا تو جنگ ہوگی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔