سندھ اسمبلی: کورونا پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
سندھ اسمبلی میں پرائیوٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن کی جانب سے کورونا صورت حال پر جمع کرائی گئی قرار داد سے متعلق بات کرنے کی اجازت نا ملنے پر احتجاج کے باعث اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔
ایم کیو ایم اراکین نے متنبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت 95 فیصد ٹیکس دینے والے کراچی کو مقبوضہ علاقے سمجھنے کی غلطی نا کرے۔
کورونا صورت حال پر پر جمع کرائی گئی قرار دا پر بات کرنے کی اجازت نا ملی تو اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔
پلے گارڈ اٹھائے اراکین کے احتجاج پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔
اجلاس ملتوی کرنے پر ایم کیو ایم اراکین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا عالمی مسئلہ ہے، مگر سندھ حکومت اسمبلی میں بات نہیں کرتی۔
تحریک انصاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا طرزحکمرانی کراچی میں نفرت پیدا کررہا ہے۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کو جواز بناکر جیبیں بھری جارہی ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔