اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔ بنچ ٹوٹنے کے باعث کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر آج سماعت کرنا تھی۔
ڈویژنل بینچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال کی جانب سے سماعت سے معذوری ظاہر کی گئی جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا اور درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
بینچ نے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کسی دوسرے بینچ کو ریفر کرنے کی سفارش کر دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔