'امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری حکومت آئیگی'
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہےکہ آئندہ بھی ہماری حکومت آئےگی، ہماری اگلی حکومت آئےگی توپاکستان اوراوپرجائےگا۔
قائداعظم ریزیڈنسی کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائداعظم ریزیڈنسی کادورہ کرکےخوشی ہوئی، وزیراعلی بلوچستان کا شکرگزارہوں، زیارت میں پرانےدرخت ہمارےاثاثہ ہیں۔
زیارت ریسی ڈینسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زیارت کافضائی دورہ پہلےنہیں کیاتھا، بلوچستان میں جوپیسہ خرچ ہوناچاہئےتھاوہ نہیں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ ماضی میں بلوچستان کونظرانداز کیاگیا، اپوزیشن نےپہلےہی حکومت ناکام ہوگئی کہناشروع کردیاتھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین چاہتےتھےکہ ہم کامیاب نہ ہوں،فیل ہوجائیں، مخالفین کوپتاتھاکہ ہم کامیاب ہوگئےتوان کی دکانیں بندہوجائیں گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھےڈر ہے کہ یہ ساتھ رہیں گےیا نہیں، خوشخبری دیتاہوں کہ ملک مشکل سےنکل آیاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن ہمارےگروتھ ریٹ کو غلط قراردےرہی ہے، اپوزیشن کی مشکلات پرترس آتاہے، اپوزیشن آئےروزحکومت جانےکی بات کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہےکہ آئندہ بھی ہماری حکومت آئےگی، ہماری اگلی حکومت آئےگی توپاکستان اوراوپرجائےگا، خیبرپختونخوامیں بہت برےحالات میں حکومت سنبھالی تھی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارےدورمیں خیبرپختونخوا میں غربت تیزی سےکم ہوئی، ہمارےدورمیں انسانوں پرسب سےزیادہ خرچ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نےخیبرپختونخوامیں سیاحت کوفروغ دیا، خیبرپختونخوا کےعوام کوصحت کارڈ دیا، خیبرپختونخوا کےہرخاندان کےپاس صحت کارڈ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جام کمال کوبھی ہرخاندان کوصحت کارڈ دیناچاہئے، غریب گھرانےمیں کوئی بیمارہوجائےتوبجٹ بگڑجاتاہے، اتنی ٹھنڈ دنیا میں کم دیکھی ہےجتنی بلوچستان میں ہوتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب اورپختونخواشورمچارہےہیں کہ بلوچستان کواتناپیسہ دےدیا، بادشاہ کی طرح نہیں دےسکتا،وزیرخزانہ سےپوچھناپڑتاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیچھےرہ جانےوالے علاقوں کوزیادہ توجہ دےرہےہیں، سب سےپہلےقبائلی علاقوں پرتوجہ دےرہےہیں، پنجاب کےپسماندہ علاقوں پربھی توجہ دےرہےہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔