'اپنے ہمسائے ملک کیساتھ امن چاہتے ہیں'
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنےہمسائےممالک کےساتھ امن چاہتےہیں، وزارت خارجہ کاکام پڑوسی ممالک کےساتھ امن قائم رکھناہوتاہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں ماحولیات کےعالمی دن کےموقع پر تقریب سے خطاب کیا۔
قریشی کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول کےتحفظ کیلئےبھی کوشاں ہیں، پاکستان کیلئےماحولیاتی تبدیلیاں بہت اہم ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کاشمارمتاثرہونےوالے10ممالک میں شامل ہے، عمران خان نےقدرتی ماحول کےتحفظ کیلئےاقدامات کیے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں یہاں وافر مقدار میں پانی تھا، کوئی پلاسٹک بیگ ہر توجہ نہیں دیتا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کوآلودگی سےبچانےکیلئےاقدامات لیناہیں،
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں پہلی باربلین ٹرین منصوبہ شروع کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔