لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی
کراچی میں جاری طویل لوڈشیڈنگ پر گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلب کرلیا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کیا،
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے رابطہ کرکے کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔
کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو طلب کرلیا۔
گورنر سندھ نے طویل لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھنے اور شہر یوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہدایت کی۔
گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے بھی فون ررابطہ کیا اور لوڈکراشیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے بھی ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔