ملک کے مختلف علاقوں میں بارش
اسلام آباد ، مری سمیت شمالی مشرقی پنجاب اور خیبرپختوخواہ میں...
اسلام آباد ، مری سمیت شمالی مشرقی پنجاب اور خیبرپختوخواہ میں بادل برس پڑے ، گرمی کی شدت کم ہو گئی ۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے مکینوں کو خبردار کیا ،، رواں ہفتے سورج آگ برسائے گا، درجہ حرات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
مری سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گرمی کا زور ٹو گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی، مری ،اسلام آباد سمیت پنجاب میں موسم نے تیوربدل لیے۔
شہری بھی موسم کی رت بدلنے اور گرمی کا زورٹوٹنے پر خوش ہیں۔
گرمی برقرار رہے گی یا پھر بڑھے گی کمی کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان والوں کو خبردار کردیا ۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔