سندھ اسمبلی اجلاس، کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش

سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان بلخصوص کراچی میں...
شائع 31 مئ 2021 07:19pm

سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان بلخصوص کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر اپوزیشن ارکان نے اظہار تشویش کردیا ۔

جماعت اسلامی کے رکن عبدالرشید کہتے ہیں لیاری میں ایک مرتبہ پھر گینگسٹر نے متحرک ہوگئے ہیں جس کے باعث منشیات بھی سرعام فروخت ہورہی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم ایم اے کے رکن سید عبد الرشید نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موبائل سے محروم ہورہے ہیں۔ لیاری میں تو چوراہوں پر منشیات فروخت ہورہی ہے اور پرانے گینگسٹر کو چھوڑا جارہا ہے۔ پولیس دہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔

صوبائی وزیر امتیاز کا۔کہنا تھا منشیات پورے خراب کرتی ہے ۔جب بھی نوٹس میں آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ ایس ایس پیز کو امن و امان ہدایت جاری کردی ہیں۔

ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا تیزی پھیلا رہا ہے حکومت نے اس حوالے سے کتنا بجٹ خرچ کیا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری قاسم سومرو نے جواب دیا کہ وفاق سے ابھی تک 3لاکھ 53 ہزار سے زائد ڈوز مل چکے ہیں اور ہم نے صوبے بھر میں تین ہزار سے زائد ویکسینشن سینٹر قائم کیے ہیں۔

ایوان میں تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی محمد ہالیپوتو سے رکنیت حلف لیا۔ اجلاس کل تک کےلیے ملتوی کردیا گیا۔