کویتی ویزا کی پاکستان کیلئے بحالی پر اظہار تشکر

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے کویتی ہم منصب سے وفد کے ہمراہ ملاقات...
شائع 31 مئ 2021 10:48pm

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے کویتی ہم منصب سے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں وزیر داخلہ نے پاکستانی شہریوں کے لئے کویت ویزا بحالی پرتشکر کا اظہارکیا ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید اورکویتی ہم منصب سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں تعلقات کے فروغ کے لئے بین الوزارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر داخلہ شیخ نے کہا کہ پاکستان کا کویتی ویزا کی بحالی ایک دیرینہ مسئلہ تھا۔ ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔دس سال سے جدائی کا شکار خاندان کے افراد آپس میں مل سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مزدور بہت محنتی اور خوددار ہے۔کویت کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔ کویتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت عوام کے درمیان روابط مزید بڑھنے چاہئے ۔