تیس سال سے زائد افراد کیلئے واک اِن ویکسی نیشن کا فیصلہ
ملک بھر میں تیس سال سے زائد افراد کیلئے واک اِن ویکسی نیشن کا...
ملک بھر میں تیس سال سے زائد افراد کیلئے واک اِن ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد خود کو رجسٹر کرائیں اور کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔
اسد عمر نے بتایا پاکستان میں پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے،ویکسی نیشن زیادہ ہوگی تو بندشیں ختم کرسکیں گے۔
دوسری جانب این سی او سی نے اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کے تمام اسٹاف کو انتیس مئی سے ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا،اسٹاف کو پانچ جون سے پہلے پہلے ویکسین لگادی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔