بھارتی کورونا ویری انٹ بھی پاکستان پہنچ گیا

خطرناک بھارتی کورونا ویری انٹ بھی پاکستان پہنچ گیا ،وزارت قومی...
شائع 28 مئ 2021 09:22pm

خطرناک بھارتی کورونا ویری انٹ بھی پاکستان پہنچ گیا ،وزارت قومی صحت نے تصدیق کر دی۔

جنوبی افریقی ویری انٹ کے سات اور بھارتی ویری انٹ کے ایک کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی کورونا ویری انٹ بھی پاکستان پہنچ گیا ،وزارت قومی صحت نے تصدیق کر دی ۔ جنوبی افریقی ویری انٹ کے 7، بھارتی ویری انٹ کے 1کیس کی تصدیق ہوگئی ۔

وزارت صحت کےمطابق وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے، مئی کے پہلے 3 ہفتوں میں حاصل نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی، نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی، وائرس کی موجودگی کے باعث گائیڈ لائنز پر عمل کی مزید ضرورت ہے، ماسک کے استعمال اور کورونا ویکسینیشن کی بھی ضرورت ہے۔