ڈیرہ غازی خان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی ...
شائع 28 مئ 2021 07:36pm

قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

سیکورٹی فورسز اور لادی گینگ کے مابین فائرنگ کاتبادلہ ہوا ہے - جرائم پیشہ عناصر مورچے چھوڑ کرفرار ہوگئے-

قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کے اہلکاروں نے لادی گینگ کے ٹھکانوں کو مسمار جبکہ عارضی پناہ گاہوں کو آگ لگا دی-- سہولت کاری کے الزام میں پندرہ افراد سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور جرائم پیشہ عناصر کے مابین فائرنگ کاتبادلے کے بعد ملزمان اپنے مورچے چھوڑ کرفرار ہوگئے-

تاہم قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کے اہلکاروں نے قبائلی علاقوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کاعمل جاری رکھاہواہے جبکہ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے لادی گینگ کے ٹھکانوں کو سرچ آپریشن کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعہ مسمار کردیا اور عارضی پناہ گاہوں کوآگ لگادی۔

ادھر ترجمان پولیس نے دعویٰ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران سمینٹ فیکٹری اور کوٹ مبارک کے علاقوں سے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور لادی گینگ کی سہولت کاری کے الزام میں پندرہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے-

دوسری جانب باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران پنجاب رینجرز نے لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چکرانی کے بھائی ابراہیم عرف ابری چکرانی لادی کو گرفتار کرلیاہے تاہم پولیٹیکل انتظامیہ نے ابراہیم عرف ابری چکرانی لادی کی گرفتاری سے متعلق تردیداور تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے ۔