وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان اور کراچی کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان سے کراچی اوربلوچستان کےارکان قومی اسمبلی نے...
شائع 28 مئ 2021 07:25pm

وزیراعظم عمران خان سے کراچی اوربلوچستان کےارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ علاقے کےمسائل اورجاری ترقیاتی کاموں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سےکراچی کےایم این ایزکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عطاءاللّہ خان،فہیم خان،آفتاب جہانگیر،اسلم خان،جمیل خان شامل ہیں۔

ملاقات میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان سے بلوچستان کےایم این ایز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عامرڈوگر،خان جمالی اور منورہ بی بی شریک تھیں۔

وزیرِاعظم سےعلی امین گنڈاپور،عامرکیانی اورسیف اللّہ نیازی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزادکشمیرمیں آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔