سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں اضافہ
سپریم کورٹ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران زیر التواء، مقدمات کی...
سپریم کورٹ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران زیر التواء، مقدمات کی تعداد میں پانچ ہزار کا اضافہ ہو گیا۔ مجموعی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ دسمبر 2020 میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 45 ہزار 673 تھی جو کہ بڑھ کر سپریم 50 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 29 ہزار 7 دیوانی اور چھ ہزار 876 فوجداری درخواستیں زیر التواء ہیں جبکہ زیر التواء دیوانی اپیلوں کی تعداد 9553 ہے۔ ایک ہزار 206 نظر ثانی درخواستیں زیر التواء ہیں۔
رپورٹ کےمطابق عدالت عظمیٰ میں 24 از خود نوٹسز پر بھی فیصلے ہونا ابھی باقی ہے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔