لاپتہ افراد کیس، وفاقی سیکریٹری داخلہ کی عدالت سے معافی

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے...
شائع 27 مئ 2021 10:13pm

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرادیا۔

موقف اپنایا کہ مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکا،عدالت کاکہناتھا جبری گمشدگی کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اسے ختم کرنا ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے بتایا خیبرپختونخوا حکومت نے حراستی مراکز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے،

جسٹس کے کے آغا کاکہناتھا جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انٹرنیشنل کیمونٹی میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔

سماعت کے دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی