'جعلی راج کماری نے پی ڈی ایم کے نظریئے کو کرچی کرچی کیا'
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کل کے ڈنر میں جعلی راجکماری کو دعوت نہ ملنے سے ثابت ہوا کہ اس نے پی ڈی ایم کے نظرئے کو کرچی کرچی کیا۔ فردوس عاشق اعون نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اب شہباز شریف کی آنی جانی سے یہ اتحاد جڑنے والا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار نے تین سال گھر رہ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےکسی کو حلف اٹھانے سے نہیں روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کے ڈنر میں جعلی راجکماری کو دعوت نہ ملنے سے ثابت ہوا کہ اس نے پی ڈی ایم کے نظرئے کو کرچی کرچی کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کی صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کرحکمت عملی طے کریں ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی اور خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا ۔ ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ دورہ سندھ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔