ارسا: پانی کی 21 مئی کی صورتحال برقرار رکھنے کا فیصلہ

ارسا نے درياؤں کی صورتحال ديکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے...
شائع 25 مئ 2021 08:30pm

ارسا نے درياؤں کی صورتحال ديکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فيصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فيصلہ کیا ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق ممبر سندھ نے پنجاب کے تونسہ ، پنجند لنک کينال سے 500 کيوسک پانی استعمال کرنے پر اعتراض کيا ۔ ارسا ممبران ميں کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ۔

ترجمان ارسا کے مطابق پانی کی صورتحال پرغورکرنے کيلئے اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں درياؤں کی صورتحال ديکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فيصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فيصلہ ہوا ۔

ممبر سندھ نے پنجاب کے تونسہ ،، پنجند لنک کينال سے 500 کيوسک پانی استعمال کرنے پر اعتراض کيا ۔

ممبر پنجاب نے اپنا مؤقف پيش کيا کہ واٹر اکارڈ کی شق 14 (b) ہر صوبہ کو حق ديتی ہے کہ وہ اپنا پانی کسی بھی کينال ميں لے سکتا ہے۔

ترجمان ارسا محمد خالد ادريس رانا نے واضح کیا کہ آج کے اجلاس ميں ارسا ممبران ميں کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ۔