سندھ میں انتظامی بندعنوانی، وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کی...
شائع 25 مئ 2021 07:24pm

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کی صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کرحکمت عملی طے کریں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی اور خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا ۔ ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ دورہ سندھ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں ۔