کراچی : صرافہ بازار میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

کراچی کے صرافہ بازار میں بھی ایس او پی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،...
شائع 24 مئ 2021 10:53pm

کراچی کے صرافہ بازار میں بھی ایس او پی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن اس کے باوجود سناروں نے سندھ حکومت سے پورے ہفتے کاروبار کی اجازت دینے اور دکانوں کے اوقات رات آٹھ بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

بازاروں میں عوام کا ہجوم اور ایس او پی کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے۔ پھر بھی دکانداروں نے کاروباری اوقات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی کے جیولرز بازاروں میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔

نہ ہی ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فاصلہ، عوام کی غیر سنجیدگی کا اندازہ انکی گفتگو سے لگایا جاسکتاہے۔

آل کراچی جیولرزاینڈ مینوفیکرزایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد یاسین نے دعویٰ کیا کہ جیولرز ایس اوپی پر عمل کرتے ہیں سندھ حکومت پورا ہفتہ کاروبار کی اجازت دے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف اتوار کے روز چھٹی برقرار رکھی جائے۔