سپریم کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی کو ضمانت مل گئی

اے ٹی سی جج قتل کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف...
شائع 24 مئ 2021 10:08pm

اے ٹی سی جج قتل کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی کو ضمانت مل گئی۔

4اپریل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی،انکی بیوی،بہو اور پوتھے کو پشاور اسلام آباد موٹروے پر صوابی کے قریب قتل کیا گیا تھا جسکے مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

عبدالطیف آفریدی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر جسٹس ناصر محفوظ نے سماعت کی۔

دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے عبدالطیف آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

عدالت نے عبدالطیف آفریدی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے۔