فلسطین سے اظہار یکجہتی ، قوم کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریلیوں میں پاکستانی عوام کی شرکت...
شائع 21 مئ 2021 08:30pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریلیوں میں پاکستانی عوام کی شرکت باعث مسرت ہے، فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی پرقوم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے ملاقات کی،انہوں نے مسلم ممالک کےسربراہان کویکجاکرنےکیلئےرابطے کیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھیجا گیا ہے، انہوں نےاچھےاندازمیں معاملےکواٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراسرائیلی مظالم کوبھرپوراندازمیں اجاگرکیاگیا، پاکستان نےہرفورم پرفلسطینیوں کی حمایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، بااثرممالک فلسطینیوں کوحقوق دلانےکیلئےزوردیں گے۔

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کے خلاف خیبر پختونخؤا کے مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی اور جمیعت (ف) اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہو ئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اسرائیلی مظالم اور بیت المقدس پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے شرکت کی ۔ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں مختلف اضلاع میں موجود ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مذمتی بیانات سے نہ کشمیر آزاد ہوا اور نہ ہی فلسطین کے مظلوموں کی مدد ہوسکے گی۔ جہاد ہی اسرائیل کا واحدعلاج ہے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کریں لاکھوں نوجوانان جہاد کے لئے تیار ہیں مقررین نے کہا کہ جسکا ثبوت ہے کہ حماس مجاہدین کی مزاحمت نے اسرائیل کو ناکو چنے چبا دیئے اور جنگ بندی پر مجبور کردیا ہے۔