پاکستان اور اے ڈی بی میں پن بجلی کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ اے ڈی بی بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا۔
وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
معاہدے کے تحت اے ڈی بی بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر عمر ایوب اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شركت کی۔پن بجلی گھر ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ منصوبے سے 300 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔منصوبہ ملک کی پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ماحول دوست اور سستی توانائی کے حصول میں مددگار ہو گا۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔منصوبے کے تحت صاف اور قابل تجدید توانائی حاصل ہوگی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔