وزیراعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔...
شائع 21 مئ 2021 06:21pm

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیف وِہپ ملک عامر ڈوگرنےملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ بجٹ پر گفتگو ہوئی ۔

عامرڈوگرنے وزیر اعظم کوجنوبی پنجاب کہ محرومیوں کو دورکرنے کیلئے وزیرِاعظم کے دوروں کے دوران ترقیاتی منصوبوں خاص کرجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر عوامی پزیرائی سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں کسان کارڈ کے مثبت اثرات اورگندم کی ریکارڈ پیداوار کے بعد کسانوں تک اسکا صحیح معاوضہ پہنچانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پربھی گفتگوہوئی ۔

وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی تیمورسلیم جھگڑا، سید محمد اشتیاق، صوبائی اراکینِ اسمبلی ارباب جہاندار خان، ارباب محمد وسیم خان، محمد آصف خان، فہیم احمد، فضل الہی، محمد واجد اللہ خان، محمود جان، فدا محمد، کامران خان بنگش اورضیاء اللہ بنگش نے بھی ملاقات کی ۔ اس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال اورمتعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔

وزیرِاعظم سےصوبائی وزراء پنجاب محمد سبطین خان، صمصام علی بخاری، صوبائی رکنِ اسمبلی بلوچستان نورمحمد دُومڑاورعطاء اللہ شادی خیل بھی ملے ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ وزارتوں کے تحت جاری منصوبوں پرگفتگوہوئی ۔

وزیرِاعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ، محمد فاروق اعظم ملک، نورین فاروق ابراہیم نے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبے پربات چیت کی ۔