سندھ : ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد میں نرمی
کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین اب 18 سال کی عمر کے افراد بھی لگواسکتے ہیں ، سندھ حکومت نے کل سے 18 سال سے زائد عمر افراد کےلیے ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
حفاظتی ویکسین اب 18 سال کی عمر کے افراد بھی لگواسکتے ہیں۔ سندھ حکومت نے کل سے عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ صحت سندھ کےمطابق ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہوویکسین لگواسکتا ہے 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے18 سال سے زائد عمر کےافراد اہل ہونگے۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسزبھی ویکسین لگوائیں جبکہ یگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کردیں ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاۓ گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔