پی ایس ستر، ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم

پی ایس ستر ماتلی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہوگیا...
شائع 20 مئ 2021 08:20pm

پی ایس ستر ماتلی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہوگیا ہے،پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو حق رائے دہی کی اجازت دی گئی ہے،حلقہ میں پولنگ ٹرن آؤٹ انتہائی کم نظر آیا،مزید ،چندپولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس70ماتلی میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کاوقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

پی ایس 70میں 6امیدواروں میں مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کےڈاڈاہالیپوٹو،جی ڈی اےکےشاہد ورک میدان میں ہیں ۔

جےیوآئی کےمولاناگل حسن،ٹی ایل پی کےپیرمحمدعلی سرہندی، ایم ڈبلیوایم کے اسد لغاری،آزادامیدوارعبدالعزیزہالیپوٹومیدان میں ہیں۔

حلقہ میں ایک لاکھ 66 ہزار 809ووٹرزرجسٹرڈ ہیں۔91ہزار587 مرد،75ہزار222خواتین ووٹرزرجسٹرڈ ہیں۔

پی ایس70مییں123پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔ حلقےمیں 12پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس ،41حساس قرار دیئے ہیں ۔

حلقہ میں1200پولیس،395رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ نشست پیپلزپارٹی کےبشیرہالیپوتہ کی وفات پرخالی ہوئی تھی۔