نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے بحریہ ٹاون موزوں ادارہ،وفاق کا جواب

وفاق نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے بحریہ ٹاون موزوں ادارہ...
شائع 20 مئ 2021 11:18pm

وفاق نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے بحریہ ٹاون موزوں ادارہ قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں تعمیرات کیلئے بحریہ ٹاؤن کو موزوں ادارہ قرار دے دیتے ہوئے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ۔

وفاقی حکومت نے جواب میں موقف اپنایا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے بحریہ ٹاون سب سے موزوں تعمیراتی ادارہ ہے ۔ بحریہ ٹاون نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت اسلام آباد میں 3000 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے اور کراچی میں 2000 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی تجویز دی ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کی تجویز کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی مطابق جلد بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

حکومت واضح کرتی ہے کہ یہ معاہدہ بحریہ ٹاون عملدرآمد کیس پر اثرانداز نہیں ہوگا۔موقف اپنایا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس میں مقررہ وقت پر اقساط جمع کرائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کی تجویز پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر رکھا تھا۔