'بھارت کیساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں'
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مزاکرات کے لئے ہروقت تیار ہیں، جموں وکشمیرکے مرکزی تنازعہ کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق اور القدس الشریف کا تحفظ او آئی سی کا ببنیادی مقصد ہےپاکستان کا فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، پاکستان اور دوسرے ممالک کی کوششوں سے آج جنرل اسمبلی کا اھم اجلاس ہورہا ہے جس سے وزیرخارجہ قریشی بھی خطاب کریں گے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے، اس طرح کے الزامات اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے اور ماحول کو خراب کرتے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش بھارت میں غریب نواز مسجد شہید کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ 100 برس سے زائد پرانی تاریخی مسجد تھی، اس شرمناک عمل سے بابری مسجد کی شہادت کی یاد تازہ ہوئی،پاکستان بھارت پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دباو ڈالتا ہے، بھارت اقلیتوں کے ثقافتی ورثہ کی حفاطت یقین بنائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بارسلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کی ملازمہ کو انضباطی کاروائی کے تحت ملازمت سے برخواست کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقلیتوں کو آئین میں مساوی حقوق حاصل ہیں جن کو یقینی بنایا جاتا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔