'سیاسی درجہ حرارت ابھی گرم ہے'

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ذاتیات کی سیاست پر...
شائع 19 مئ 2021 10:45pm

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا حکومتوں میں وزرا، کے قلمدان تبدیل ہوتے رہتے ہیں اسپیکر کر لکھا جانے والا خط ان پرتنقید نہیں بلکہ تجاویز تھیں موسم کی طرح سیاسی درجہ حرارت بھی گرم یے لیکن ان سے اختلاف رکھنے والے وزراء کی تعداد صرف دو ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے سریاب میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اس، موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کررہی ہے آئندہ بجٹ میں مزید سڑکیں اور کھیلوں کی سہولیات دیں گےکچھ دوست ناراض ہیں جو حکومت بننے سے پہلے سے ناراض ہیں ناراض دوست دو ہیں تعداد نہیں بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے میں کام نہ ہو وزیراعلی اپنے حلقے کو نوازے تو بات ہےکسی نےزاتی اور پارٹی مسائل پر بات کرنی ہے تو پلیٹ فارم موجود ہیں ہمارا فوکس صوبے کی ترقی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کھبی زاتیات نہیں کی کسی پارٹی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ اشتعال پیدا کیا جایےقلمدان تبدیل ہوتے رہتے ہیں بعض وزرا کے قلمدان تبدیل ہوئے ہیں پہلی مرتبہ صالح بھوتانی صاحب ناراض ہوئے، محسوس کیا بلدیات کے محکمے میں کام نہئں ہورہااسلئے ان سے وزارت کا قلمدان واپس لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صالح بھوتانی کے محکمے کی کارکردگی کی اچھی نہیں تھی کابینہ کے بہت سارے ارکان انکے ساتھ ہیں بڑی جماعتوں میں اختلاف ہوتے رہتے ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کولکھا جانے والاخط ٹھنڈے دماغ سے پڑھا جائے اسپیکر کو خط تنقید نہیں تجاویز تھیں بعض عام ممبر اسپیکر کے اختیارات کو استعمال کرتے ہیں میں نے اسپیکر پر تنقید نہیں کی ۔