کراچی : کالعدم القاعدہ کا اہم دہشت گرد گرفتار

شانگلا کارہائشی اعلی تعلیم یافتہ شخص کراچی میں دہشت گردی کی...
شائع 19 مئ 2021 09:09pm

شانگلا کارہائشی اعلی تعلیم یافتہ شخص کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلا ۔

نیوکراچی صنعتی ایریا میں قبرستان کےقریب پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم القائدہ کامبینہ دہشت گرداحمد کریم گرفتارکرلیاگیا۔

اعلی تعلیم یافتہ شخص کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلا۔ نیوکراچی صنعتی ایریامیں قبرستان کےقریب پولیس کی اہم کارروائی کی گئی۔کارروائی میں کالعدم تنظیم القائدہ کامبینہ دہشت گرداحمد کریم گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتارمبینہ دہشت گردجامعہ این ای ڈی سے فارغ التحصیل ہے،پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردسال 2013میں افغانستان بھی جاچکاہے۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشتگردسےہینڈگرنیڈبرآمدکرکےمزیدتحقیقات کاآغازکردیاگیا۔