'پنجاب میں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی'
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وہ کہتے ہیں پنجاب میں کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی کی ہے اور نہ کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی بنانے اور دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ تعمیرات و مواصلات میں ضروری خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی اصولی منظوری بھی دیدی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کی حدود میں بننے والی غیر قانونی عمارتوں اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب وزیراعلی سے صوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ترقی کے مخالفین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پراپیگنڈا کررہے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔