'کرپٹ اپوزیشن ڈراما کررہی ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شفافیت تحریک...
شائع 18 مئ 2021 11:11pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ کرپٹ اور نااہل اپوزیشن کا شور مچا کرڈراما رچا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی منصوبوں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپٹ افراد کوحکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا۔ کرپٹ اور نااہل اپوزیشن کا شور مچانا ڈھونگ اورمنافقت کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پرمسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں 1319 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیر اعلی نے بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز اور جیلوں میں بھرتیوں کی منظوری دی اور سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔